تھانہ شاہ پورصدر، ڈکیتی کی نیت سے مسلح کھڑے تین ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

سرگودھا:تھانہ شاہ پورصدر پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی نیت سے مسلح کھڑے تین ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد 
سرگودہا:ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدر علی نواز شاہ نے مخبر کی اطلاع پر سب انسپکٹر اجمل فاروق اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد امتیاز، محمد اعظم وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے پل سیم نالہ نزدجلپانہ لک موڑ روڈ ریڈ کرکے ڈکیتی کی نیت سے کھڑے تین ملزمان محمد بلال ولد ظفر حیات سکنہ جلپانہ، محمد طفیل ولد احمد خان سکنہ ڈیرہ کھجیانوا لہ اور محمد بلال ولد محمد طفیل سکنہ ڈیرہ کھجیانوالہ کو گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزمان کے قبضہ سے رائفل444بور، رائفل بارہ بور اور پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کرنے کی نیت سے کھڑے ہونے اور ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ دیگر کاروائی میں ملزمان مدثر اقبال ولد احمد یار سکنہ شاہ پورصدر سے کلاشنکوف اور محمد ثاقب ولد محمد ریاض سکنہ سلطان پور سے رائفل444بور بھی برآمد کرکے ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, June 25, 2020