تھانہ شاہ پورصدر، منشیات فروش گرفتار، چرس 1.360کلو گرام برآمد

سرگودھا:تھانہ شاہ پورصدر پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، چرس 1.360کلو گرام برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدر علی نواز شاہ نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عمران وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش بدرجہانگیر ولد محمد شفیع سکنہ بکھربار کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1.360کلو گرام برآمدکرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, July 11, 2020