تھانہ شاہ پورصدر پولیس رشتہ کے تنازعہ پر ناحق قتل کرنے والا قاتل گرفتار

سرگودھا:تھانہ شاہ پورصدر پولیس کی کاروائی،رشتہ کے تنازعہ پر ناحق قتل کرنے والا قاتل گرفتار
سرگودھا:ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پر سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدر انسپکٹر افتخار احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شاہ پورصدر کے علاقہ میں ریڈ کرکے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سخی محمد ولد شمس الدین سکنہ ڈیرہ گل جہاں بھکران کندیاں شمالی کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم نے سال2018میں رشتہ کے تنازعہ پردیگر ساتھیوں کے ہمراہ ملکر اپنی سالی مسماۃ (ث) کو بذریعہ فائر ناحق قتل کر دیا اورگرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو گیا۔ جس پر ایس ایچ او شاہ پورصدر اور انکی ٹیم نے جدید اور روائتی طریقہ کارتفتیش کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزم کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, May 26, 2020