تھانہ شاہ پورسٹی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا: تھانہ شاہ پورسٹی پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی افضال احمد نے سب انسپکٹر احمد خان وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم غلام محمد ولد سلطان محمد قوم جوئیہ سکنہ گوجرانوالہ شاہ پورصدر سرگودھا کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے فروری2020کو رشتہ کے تنازعہ پر محمد افضل کو ناحق قتل کیا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, July 1, 2020