تھانہ شاہ پورسٹی،تین ملزمان گرفتار چرس اور چالوبھٹی سمیت سینکڑوں لیٹر شراب برآمد

سرگودھا:تھانہ شاہ پورسٹی پولیس کی کاروائی، گرفتارتین ملزمان سے چرس اور چالوبھٹی سمیت سینکڑوں لیٹر شراب ولہن برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی افضال احمد نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمران خالد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ڈیرہ ذوالقرنین شاہ کی پچھلی جانب فصل کماد میں ریڈ کرکے ملزمان ذوالقرنین شاہ ولد سکندر حیات سکنہ شاہ یوسف اور غلام محمد ولد فضل احمد سکنہ شاہ یوسف کو شراب کشید کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے آلات چالوبھٹی اور1900لیٹر لہن سمیت120لیٹر شراب برآمدہوئی جبکہ ملزم محمد ارشد ولد نواز سکنہ یارے والا سے چرس410گرام برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, July 7, 2020