تھانہ شاہ پورسٹی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ شاہ پورسٹی پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورسٹی افضال احمد نے سب انسپکٹر احمد خان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمران خالد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد ریاض ولد غلام محمد سکنہ گوجرنوالہ کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے فروری 2020میں رشتہ کے تنازعہ پر شاہ یوسف کے رہائشی محمد افضل کو اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے ناحق قتل کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا تھا۔ قبل ازیں گرفتاراشتہاری مجرم کے دوساتھیوں کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے جبکہ ایک ساتھی کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔اسی طرح دیگر کاروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم محمد ارشد ولد محمد نواز قوم مسلم شیخ سکنہ چک نمبر66شمالی حال یارے والا کو 410گرام چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, July 6, 2020