تھانہ شاہ پور صدر، قتل میں مطلوب اشتہاری سمیت تین ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

سرگودھا: تھانہ شاہ پور صدر پولیس کی کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیت تین ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
سرگودھا: ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی او شاہ پورسرکل ڈی ایس پی غلام جعفر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ شاہپور صدر سید علی نواز شاہ نے سب انسپکٹر زوہیب حسن گوندل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد امتیاز وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے سال2019سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم امیر زمان ولد حاجی ترین سکنہ مانسہرہ کو گرفتارکرلیا ہے۔گرفتاراشتہاری مجرم نے اکتوبر 2019میں اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ ملکر سابقہ دشمنی قتل کی رنجش میں حاجی گل جہان کو ناحق قتل کیا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا۔ گرفتارملزمان کے بقیہ ساتھیوں کو قبل ازیں گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدر اور انکی ٹیم نے جدید اور روائتی طریقہ کار تفتیش کو اپناتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرکے حسب ضابطہ قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔علاوہ ازیں ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان سلطان احمد ولد احمد خان اور محمد انور ولد گل محمد سکنائے ڈیرہ کھجباں والا سے ناجائزاسلحہ برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, June 29, 2020