تھانہ شاہ پور صدر، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا: تھانہ شاہ پور صدرپولیس کی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدر علی نواز شاہ نے سب انسپکٹر زوہیب حسن وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد عمران ولد نواز قوم میکن سکنہ چکڑالہ شاہ پورصدر کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے فروری2018کو اپنے دیگر دوساتھیوں کے ساتھ ملکر اسلحہ کے زورپر گوجرنوالہ کے رہائشی محمد عزیز سے نقدی، موبائل فون اور ضروری کاغذات چھینے اور فرار ہوگئے تھے۔ اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا تھا جس کو ایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدر اورانکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرلیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, July 29, 2020