تھانہ شاہ پور صدر پولیس کی کاروائی، سینکڑوں لیٹر لہن وشراب برآمد

سرگودھا:تھانہ شاہ پور صدر پولیس کی کاروائی،شراب کشید کرتے منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، سینکڑوں لیٹر لہن وشراب برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدر علی نواز شاہ نے سب انسپکٹر زوہیب حسن اوراسسٹنٹ سب انسپکٹر فرخ عباس وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش ریاست علی ولد گل محمد سکنہ بکھر بار کو شراب کشید کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے آلات چالوبھٹی سمیت سینکڑوں لیٹر لہن اور80لیٹر شراب برآمدکرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, July 15, 2020