تھانہ شاہ پور صدر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کاروائی

سرگودھا: تھانہ شاہ پور صدر  پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کاروائی بھاری مقدار میں منشیات اسلحہ اور ایک اشتہاری گرفتار
سرگودھا: ڈی پی او  فیصل گلزار  کی ہدایت پر ناجائز اسلحہ  اور  منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈی ایس پی  سرکل شاہپور غلام جعفر چھینہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او شاہپور صدر  سید علی نواز شاہ نے اپنی ٹیم سب انسپکٹرز  اجمل فاروق ، زوہیب حسن گوندل اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد صادق امین کے ہمراہ ملکر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان  کامران خان ولد شریف خان قوم پٹھان  سکنہ  لکی مروت  سے چرس 10 کلو گرام  ملزم امجد علی ولد محمد یوسف  سے 150 لیٹر لہن اور 40 لیٹر شراب برآمد کر لی  جبکہ ملزم کامران ولد فیاض حسین  سے پسٹل 30 بور اور 6 گولیاں برآمد کر کے الگ الگ  مقدمات  درج  کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے اسی طرح اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری  محمد فیاض  کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا گیا ہے ملزم  گزشتہ دو سال سے روپوش تھا جس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
( ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, June 21, 2020