تھانہ شاہ نکڈر، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ شاہ نکڈر پولیس کی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ نکڈر انسپکٹر ارشد محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم اسد عباس ولد غلام محمد سکنہ چک نمبر164شمالی کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے نومبر2019کو اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر چک نمبر119 شمالی کے رہائشی شیر محمد سے اسلحہ کے زور پرنقدی اور موٹرسائیکل چھینا اور فرار ہوگئے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ شاہ نکڈر اور انکی ٹیم نے جدید اور روائتی طریقہ کار تفتیش کو اپناتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا ہے۔ قبل ازیں اشتہاری مجرم کا دوسرے ساتھی مبین خان کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, July 2, 2020