تھانہ شاہ نکڈر ، تین شراب فروش گرفتار، 60لیٹر شراب برآمد

سرگودھا:تھانہ شاہ نکڈر پولیس کی کاروائی، تین شراب فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، 60لیٹر شراب برآمد 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ نکڈر انسپکٹر ارشد محمود نے سب انسپکٹر رب نواز، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد افضل وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ شاہ نکڈر کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے تین منشیات فروشوں ناصر احمد ولد نواز سکنہ عاقل پور، غلام شبیر ولد غلام فرید سکنہ قادرپور جھنگ اور غلام مصطفی ولد غلام محمد سکنہ جھنگ کو شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے 60لیٹر شراب برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, June 15, 2020