تھانہ شاہ نکڈر پولیس گرفتارملزم سے چرس1.100کلو گرام برآمد

سرگودھا: تھانہ شاہ نکڈر پولیس کی بدنا م زمانہ منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے چرس1.100کلو گرام برآمد
سرگودھا: ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ نکدڑ انسپکٹر ارشد محمود نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اسلم وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ اڈا چک نمبر174شمالی ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد اصغر ولد ریاض حسین سکنہ چک نمبر174شمالی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1.100کلو گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, May 20, 2020