تھانہ شاہ نکڈر پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی

سرگودھا: تھانہ شاہ نکڈر پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے چرس 1200گرام برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ نکڈر انسپکٹر ارشد محمود نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اسلم پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ شاہ نکڈر کے علاقہ میں ریڈ کرکے ملزم محمد اکرم ولد اختر میانہ سکنہ چک نمبر159شمالی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1200گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, April 8, 2020