تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن،موٹرسائیکل سوار سے 3.600کلو گرام چرس برآمد

سرگودھا:تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی کاروائی،موٹرسائیکل سوار کے قبضہ سے 3.600کلو گرام چرس برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر مامون علی نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرزفیاض احمد اور ریاض احمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ بھٹی چوک علاقہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن دوران چیکنگ موٹرسائیکل نمبریSGL/5264پر سوار ملزم علی حسن ولد محمد اسلم قوم کلیانہ سکنہ چک نمبر43شمالی کے قبضہ سے چرس3.600کلو گرام برآمد ہوئی۔ گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ منشیات فروشی میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل متذکرہ بالا کو علیحدہ قبضہ پولیس میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, August 10, 2020