تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر مامون علی نے کنسٹیبل امتیاز خان وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم حیدر علی ولد لالہ قوم ڈھونڈا سکنہ چک نمبر43شمالی کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتار اشتہاری مجرم نے 23اگست 2018کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکررشتہ کے تنازعہ پر رکشہ ڈرائیور محمد اعظم کو ناحق قتل کردیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے دوسرے ضلع میں روپوش ہوگیا تھا اور نام بدل کر سکونت اختیار کرلی تھی جس کو ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن اور انکی ٹیم نے  دن رات محنت کر کے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرلیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, July 2, 2020