تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن، دومنشیات فروش گرفتار، دوکلوگرام سے زائد چرس برآمد

سرگودھا:تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی کاروائی، دومنشیات فروش گرفتار، دوکلوگرام سے زائد چرس برآمد 
سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزارکی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر مامون علی نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد فیاض اور محمد ریاض وغیرہ پر مشتمل ٹیم نلکا سٹاپ دوران چیکنگ موٹرسائیکل نمبریSGK-3998پر سوار میر عبداللہ ولد میر حسن قوم پٹھان سکنہ ماڑی تحصیل وضلع سرگودھا سے چرس1.180کلو گرام جبکہ اعوان چوک میں دوران چیکنگ ملزم جاوید شہزاد ولد باقر علی قوم قریشی سکنہ پنڈی رواں ضلع منڈی بہاوالدین سے چرس1.100کلو گرام برآمدہوئی۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ منشیات فروشی میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل متذکرہ بالا علیحدہ قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, August 6, 2020