تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن، منشیات فروش گرفتار، تین کلو گرام چرس اور افیون برآمد

سرگودھا:تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی کاروائی، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، تین کلو گرام چرس اور افیون برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر مامون علی نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز زاہد اقبال اور افتخار احمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے منشیات فروش علی حیدر ولد محمد اسلم قوم کلیانہ سکنہ چک نمبر43شمالی کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس تین کلو گرام اور 400گرام افیون برآمدکرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, August 9, 2020