تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن، امانت میں خیانت کرنے والا اشتہاری گرفتار

سرگودھا: تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی کاروائی، امانت میں خیانت کرنے والا اشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر مامون علی نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر زاہد اقبال اور کنسٹیبل محمد امتیاز وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے امانت میں خیانت کرنے والے اشتہاری مجرم محمد اعظم ولد شیخ فرید سکنہ فیروز پورروڈ لاہورکو گرفتارکرلیا ہے۔گرفتاراشتہاری مجرم نے مارچ2018کو سیٹلائٹ ٹاؤن بلاک بی کے رہائشی خالد محمود سے ذاتی ضرورت کیلئے 15لاکھ روپے امانتاً لیے اور رقم واپس دینے سے انکاری ہوگیا جس پر اشتہاری مجرم کے خلاف امانت میں خیانت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ اشتہاری مجرم محمد اعظم گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا جس کو ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور روائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے گرفتارکرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, July 23, 2020