تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس، راہزنی میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر مامون علی نے سب انسپکٹر ضیغم نثار اور کنسٹیبل امتیاز خان وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد اسلم ولد احمد دین قوم مسلم شیخ سکنہ منڈا تحصیل قلعہ گنگ ضلع چکوال کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری ملزم نے اگست2018میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ قینچی موڑ کے قریب اسلحہ کے زور پر مدعی مقدمہ عارف نواز خان سے نقد رقم 44ہزار روپے چھینے اور فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مددسے اشتہاری ملزم کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے چھینا گیا مال مسروقہ بھی برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالک کے حوالے کر دیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, May 30, 2020