تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن طارق عرفان نے سب انسپکٹر ضیغم نثار پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک43شمالی میں ریڈ کرکے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سحون مسیح ولد یعقوب مسیح قوم عسیائی سکنہ چک نمبر43شمالی کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم نے سال2018میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر محمد اعظم کو ناحق قتل کیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا۔ ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن اور ان کی ٹیم کے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرکے حسب ضابطہ قانونی کاروائی شروع کر دی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, May 1, 2020