تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی بڑی کاروائی، دوخواتین سمیت تین منشیات فروش گرفتار

سرگودھا:تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی بڑی کاروائی، دوخواتین سمیت تین منشیات فروش گرفتار، چارکلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد، مقدمات درج 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر مامون علی نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد الیاس وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ایڈن گارڈن کے قریب ریڈ کرکے دوخواتین سمیت بدنام زمانہ منشیات فروشوں حمیرا اعجاز زوجہ طارق نذیر قوم ماچھی سکنہ مسلم ٹاؤن سے ہیروئن1.500کلو گرام، صنم بی بی زوجہ محمد نذیر قوم ہرل سکنہ چک نمبر237ج ب ضلع چنیوٹ سے ہیروئن1.500کلو گرام اور جاوید اعجاز ولد اعجاز احمد سکنہ سرور کالونی سے ہیروئن1.400کلو گرام برآمدکرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت  الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, July 9, 2020