تھانہ سٹی ، گرفتار تین ملزمان سے ایک کلو گرام سے زائد چرس اور شراب برآمد

سرگودھا:تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، گرفتار تین ملزمان سے ایک کلو گرام سے زائد چرس اور شراب برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر فواد علی شیرازی نے سب انسپکٹر غلام مرتضیٰ اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد جاوید اور شفقت حسین وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزمان نواز شریف ولد بگو خان سکنہ بلاک11سرگودھا سے چرس1.160کلو گرام، بابر حسین ولد محمد شریف سکنہ چک90شمالی سے چرس350گرام اور محمد محسن ولد تاج محمد سکنہ بلاک4سرگودھا سے شراب30لیٹر برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, June 8, 2020