تھانہ سٹی بروقت کاروائی 4سالہ گمشدہ بچہ والدین کے حوالے

سرگودھا: تھانہ سٹی پولیس کی بروقت کاروائی،4سالہ گمشدہ بچہ تلاش کے بعد والدین کے حوالے 
سرگودھا:تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کو جناح کالونی کے رہائشی محمد جگا ولد نواب نے درخواست دی کہ میرا بیٹا بعمر4سال گھروالوں کے ساتھ بازار آیا ہوا تھا جو کہ گم ہوگیا ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر فواد شیرازی نے سب انسپکٹر سمیع اللہ پر خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے درخواست دہندہ کے کمسن بچے کو چند گھنٹوں کی محنت کے بعدتلاش کرکے اپنی تحویل میں لیکر والد کواطلاع دی اور بعداز تصدیق انکے حوالے کر دیا۔ اس موقع پر بچے کے والدنے ایس ایچ او تھانہ سٹی اورانکی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, May 5, 2020