تھانہ سٹی، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، چرس1.160کلو گرام برآمد

سرگودھا:تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، چرس1.160کلو گرام برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر فواد شیرازی نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد جاویدوغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالرحیم ولد صادق سکنہ گوندل ٹاؤن کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1.160کلو گرام برآمدکرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, July 22, 2020