تھانہ سلانوالی، گرفتاردو ملزمان سے چالوبھٹی سمیت سینکڑوں لیٹر لہن وشراب برآمد

سرگودھا:تھانہ سلانوالی پولیس کی کاروائی، گرفتاردو ملزمان سے چالوبھٹی سمیت سینکڑوں لیٹر لہن وشراب برآمد 
سرگودھا:ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزارکی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سلانوالی حافظ نوید اکرم نے سب انسپکٹر زتوقیر رسول اور شیر محمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر131شمالی میں ریڈ کرکے ملزمان افتخار احمد ولد محمد اکرم سکنہ چک 130شمالی اور محمد خان ولد شیر محمد سکنہ چک نمبر131شمالی کو شراب کشید کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے آلات چالوبھٹی سمیت سینکڑوں لیٹر لہن اور70لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, June 19, 2020