تھانہ سلانوالی پولیس کی بڑی کارروائی

سرگودھا:تھانہ سلانوالی پولیس کی بڑی کاروائی، بین الاضلاعی پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار 
سرگودہا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پرتھانہ سلانوالی کے علاقہ میں بڑھتی ہوئی رہزنی کی وارداتوں کے پیش نظر ایس ڈی پی او سلانوالی ڈی ایس پی محمد عثمان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سلانوالی حافظ نوید اکرم کو خصوصی ٹاسک دیا گیا جنہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت کرکے رہزنی ودیگر وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سرغنہ محمد فیروز کو اسکے ساتھیوں شان علی، قیصر نواز، صابر حسین اور امجد علی کو گرفتارکرلیا۔ گرفتارملزمان تھانہ سلانوالی کے علاوہ تھانہ عطاء شہید، تھانہ کڑانہ، تھانہ کوٹ مومن، تھانہ صدر بھلوال سمیت ضلع چنیوٹ کے تھانہ محمد والا اور لالیاں میں بھی متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے تھانہ سلانوالی میں تین موٹرسائیکل، چار موبائل فونز اور چار لاکھ روپے نقد رقم برآمد کرکے مقدمات کو یکسو کیا گیا۔ اس سلسلہ میں ایس ڈی پی او سلانوالی سرکل محمد عثمان نے تھانہ سلانوالی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور سرگودھاپولیس اپنی اس ذمہ داری سے پوری طرح آگاہ ہے اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہے مزید گینگز کی گرفتاری پر کام جاری ہے  جرائم پیشہ افراد کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دے جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلانوالی کو کرائم فری بنانا اولین ترجیح ہے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ سلانوالی اور انکی ٹیم کو انعام وتعریفی سرٹیفکیٹ دینے کیلئے افسران بالا کو سفارش کی جائیگی۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, February 29, 2020