تھانہ سلانوالی پتنگ فروشی کے خلاف کارروائی

سرگودھا:تھانہ سلانوالی پولیس کی پتنگ فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے کیمیکل ڈوریں اور پتنگیں برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پرپتنگ فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سلانوالی سب انسپکٹر نوید اکرم نے سب انسپکٹر توقیر عباس پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ موضع سلانوالی میں ریڈ کرکے ملزم شکیل حسین ولد جمیل قوم سید سکنہ سلانوالی کو کیمیکل ڈوریں اور پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے کیمیکل ڈوریں 40اور80پتنگیں برآمد ہوئیں۔ ملزم کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, March 6, 2020