تھانہ سلانوالی، منشیات فروش گرفتار، 200لیٹر شراب برآمد

سرگودھا:تھانہ سلانوالی پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، 200لیٹر شراب برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سلانوالی نوید اکرم نے سب انسپکٹر افضال احمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش رفیق ولد سراج دین سکنہ چک نمبر117جنوبی سلانوالی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے شراب200لیٹر برآمدکرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ مزید کاروائی جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, July 22, 2020