تھانہ سلانوالی پولیس قتل میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ سلانوالی پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرقتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سلانوالی نوید اکرم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم بابر علی ولد محمد رفیق قوم گجر سکنہ گلاب پورہ تھانہ پھلروان کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم نے جنوری2017میں قتل کا بدلہ لینے کیلئے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر رفعت محمود کو ناحق قتل جبکہ زاہد حسن کو شدید مضروب کیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو گیا۔ ایس ایچ او تھانہ سلانوالی اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتارکرکے حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, March 6, 2020