تھانہ سلانوالی پولیس قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا: تھانہ سلانوالی پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سلانوالی سب انسپکٹر حافظ نوید اکرم نے سب انسپکٹر مختار احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے اگست2019سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم دانش علی ولد منور خان سکنہ چک نمبر130جنوبی کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم دانش علی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکرمحمد اسلم وغیرہ کو مضروب کیا اورگرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا جس کو ایس ایچ او تھانہ سلانوالی اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, May 28, 2020