تھانہ ساہیوال ، کمسن بچے سے بدفعلی کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار

سرگودھا:تھانہ ساہیوال پولیس کی فوری کاروائی، کمسن بچے سے بدفعلی کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار 
سرگودھا:مورخہ 05.06.20کو تھانہ ساہیوال پولیس کو محمد عارف نے اطلاع دی کہ میرے بھتیجے مسمی(ع) بعمر 10سال سے ملزمان عاشق ولد رحمت اللہ اور عثمان عرف سنی شاہ ولد شاہ نواز سکنائے جاڑا نے مسجد کے حجرے میں زبردستی بدفعلی کی ہے اور فرار ہوگئے ہیں۔ اس اطلاع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال ذیشان اقبال کو فوری مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتارکرنے کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ ساہیوال نے سب انسپکٹر محمد حیات وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ملزمان کے گھروں پر ریڈ کرکے 12گھنٹوں کے اندر ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, June 6, 2020