تھانہ ساہیوال پتنگ فروش گرفتار کیمیکل ڈوریں اور600پتنگیں برآمد

سرگودھا:تھانہ ساہیوال پولیس کی پتنگ فروش کے خلاف کاروائی،گرفتارملزم سے کیمیکل ڈوریں اور600پتنگیں برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرپتنگ فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال ذیشان اقبال نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر رب نواز پر مشتمل ٹیم کے ساتھ ملکر پتنگ فروشی میں ملوث ملزم صابر اقبال ولد محمد اقبال سکنہ ساہیوال کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 11کیمیکل ڈوریں اور600پتنگیں برآمد کیں۔ گرفتارملزم کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ ساہیوال میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, May 5, 2020