تھانہ ساہیوال، منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد

سرگودھا:تھانہ ساہیوال پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال سب انسپکٹر ذیشان اقبال نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام شبیر وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ قصبہ ساہیوال میں ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش واجد حسین ولد ناصر نواز سکنہ ساہیوال کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1.050کلو گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, June 12, 2020