تھانہ ساہیوال، منشیات فروش خاتون رنگے ہاتھوں گرفتار،1.680کلو گرام چرس برآمد

سرگودھا:تھانہ ساہیوال پولیس کی کاروائی،منشیات فروش خاتون رنگے ہاتھوں گرفتار،1.680کلو گرام چرس برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال ذیشان اقبال نے سب انسپکٹر محمد حیات وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ موضع ساہیوال میں ریڈ کرکے منشیات فروشی میں ملوث خاتون اختر بی بی زوجہ غلام سرور سکنہ بڈھے والا کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمہ کے قبضہ سے چرس1.680کلو گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, June 30, 2020