تھانہ ساہیوال، منشیات فروش طارق گرفتار، ایک ہزار سے زائد بوتل شراب کی برآمد

سرگودھا:تھانہ ساہیوال پولیس کی بڑی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش طارق  رنگے ہاتھوں گرفتار، ایک ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال سب انسپکٹر ذیشان اقبال نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر رب نواز وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ زیر تعمیر حویلی بمقام رانا ٹاؤن ساہیوال میں ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش طارق مسیح ولد صدیق مسیح  سکنہ رانا ٹاؤن ساہیوال کو شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔گرفتارملزم کے قبضہ سے شراب کی1020بوتلیں برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, July 19, 2020