تھانہ ساہیوال، تین ملزمان گرفتار، دوکلوگرام سے زائد چرس واسلحہ برآمد

سرگودھا:تھانہ ساہیوال پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش سمیت تین ملزمان گرفتار، دوکلوگرام سے زائد چرس واسلحہ برآمد 
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال عارف حسین نے سب انسپکٹر آصف سلطان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ظفر حیات وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ لکھی وال ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش سجاد احمد ولد تاج دین سکنہ محلہ وزیر پور ساہیوال کو2.110کلو گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے جبکہ ملزمان محمد وسیم ولد غلام حسین سکنہ البقاء چوک سے بندوق12بوراور نعیم اللہ ولد عبدالعزیز سکنہ گریڈ کالونی ساہیوال سے پسٹل30بور برآمدکرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, September 21, 2020