تھانہ ساہیوال ، راہزنی اور اغواء کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودہا:تھانہ ساہیوال پولیس کی کاروائی، راہزنی اور اغواء کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار 
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال عارف حسین نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ریاض وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی اور اغواء کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شبیر حسین ولد سخاوت سکنہ شاہدرہ لاہور کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاراشتہاری مجرم نے جولائی2017کو موضع سنگورا ساہیوال کے رہائشی ثناء اللہ میکن سے اپنے دیگر چارساتھیوں کے ساتھ ملکر اسلحہ کے زور پر واردات کی اور مزاحمت کرنے پر مدعی مقدمہ کو اغواء کرکے موضع گوندل کے باغوں میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ ساہیوال اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا ہے قبل ازیں اشتہاری مجرم کے ساتھیوں ظفر اقبال، وسیم اور محمد نعیم کو گرفتارکرکے حوالات جوڈیشل بھجوایا جاچکا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, October 28, 2020