تھانہ ساہیوال پولیس قتل میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ ساہیوال پولیس کی کاروائی ، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر قتل جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال سب انسپکٹر شاہد اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈیرہ جیون والا ٹھٹھی ہرگن ریڈ کرکے اشتہاری مجرم عابد حسین ولد محمد اسماعیل قوم ڈھکو سکنہ ٹھٹھی لمبی ساہیوال کو گرفتارکرلیا ہے ۔ گرفتارملزم نے  سال2019میں سابقہ دشمنی کی بنا پر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ محمد عمران کو ناحق قتل کیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کےلئے روپوش ہوگیا جسکو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, March 2, 2020