تھانہ ساہیوال پولیس کی کاروائی منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

سرگودھا:تھانہ ساہیوال پولیس کی کاروائی، منشیات فروش چرس فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او ساہیوال ذیشان اقبال نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشرف پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ بڈھے والا علاقہ تھانہ ساہیوال میں ریڈ کرکے ملزم احسان اللہ ولد غلام سرور سکنہ بڈھے والا کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ملزم کے قبضہ سے چرس1480گرام اور ناجائزاسلحہ پسٹل 30بور برآمدہوا۔ گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, April 25, 2020