تھانہ ساہیوال پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی

سرگودھا: تھانہ ساہیوال پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم قادر علی سے چرس وشراب برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال ذیشان اقبال نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیصل منظور پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ ساہیوال کے علاقہ میں ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم قادر علی ولد غلام باقر سکنہ بڈھے والا کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1100گرام اور شراب600لیٹر برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف تھانہ ساہیوال میں منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, April 7, 2020