تھانہ ساجد شہید ، تین منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، شراب برآمد

سرگودھا: تھانہ ساجد شہید پولیس کی کاروائی، تین منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، شراب برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید اسد اویس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرزدلشاد احمد اور محمد تاثیر وغیرہ پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ ساجد شہید کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان ساجد سلیم ولد سلیم مسیح سکنہ مریم ٹاؤن سے شراب50لیٹر، یعقوب مسیح ولد بہادر مسیح سکنہ رحمت پارک سے شراب20لیٹر اور کیلاش مسیح ولد صابر مسیح سکنہ سلطان کالونی سے شراب20لیٹر برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف  منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, September 7, 2020