تھانہ ساجد شہید پولیس ، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا: تھانہ ساجد شہید پولیس کی کاروائی، راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید سب انسپکٹر اسد اویس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مجاہد خورشید پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد امجد عرف رانا صفدر ولد سلطان احمد سکنہ چک نمبر127جنوبی کو گرفتارکرلیا ہے ۔ گرفتارملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اکتوبر2016 میں فاروق کالونی کے رہائشی عابد رضا کے گھر میں اسلحہ کے زور پر واردات کی اور زیورات ، نقدی وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے تھے ۔ چونکہ وقوعہ میں ملزمان نامعلوم تھے جن کو ٹریس کرنا پولیس کے لیے ایک چیلنچ تھا جس پر ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید اور انکی ٹیم نے ملزم محمدامجد کوٹریس کرکے گرفتارکرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, May 31, 2020