تھانہ ساجد شہید پولیس رہزانی کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والااشتہاری گرفتار

سرگودھا: تھانہ ساجد شہید پولیس کی کاروائی، رہزانی کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والااشتہاری گرفتار 
سرگودھا:ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید اسد اویس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مجاہد خورشید وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے مارچ2018سے راہزنی کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم فاروق عرف فاروقی کو پناہ اور کھانا فراہم کرنے والے اشتہاری ملزم محمد اعظم ولد احمد شیر قوم دھول سکنہ دھول کدھی ساہیوال کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, May 19, 2020