تھانہ ساجد شہید پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی

سرگودھا:تھانہ ساجد شہید پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی،گرفتاردوملزمان سے کیمیکل ڈوریں اور1400سے زائد پتنگیں برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرپتنگ فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید اسد اویس نے سب انسپکٹر محمد شفیع وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ساتھ ملکر پتنگ فروشی میں ملوث ملزمان حماد ولد اظہر سکنہ بلاک اے ایس ٹاؤن سرگودھا سے 19کیمیکل ڈوریں اور912پتنگیں جبکہ ابوبکر ولد بشیر احمد سکنہ فاروق کالونی سے 500پتنگیں برآمد کیں۔ گرفتارملزمان کے خلاف تھانہ ساجد شہید میں کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, May 6, 2020