تھانہ جھاوریاں، گرفتاردو ملزمان سے ناجائزاسلحہ برآمد

سرگودھا:تھانہ جھاوریاں پولیس کی کاروائی، گرفتاردو ملزمان سے ناجائزاسلحہ برآمد 
سرگودھا:ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزارکی ہدایت پرناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں سب انسپکٹرمحمد ظفر نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمود حشمت وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزمان مرتضی ولد غلام مصطفی سکنہ حیات پور سے رائفل444بور اور عمر حیات ولد متلی سکنہ حیات پور سے بندوق12بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, June 19, 2020