تھانہ جھاوریاں، گرفتار پانچ ملزمان سے چرس4.800کلو گرام وناجائزاسلحہ برآمد

سرگودھا:تھانہ جھاوریاں پولیس کی کاروائی، گرفتار پانچ ملزمان سے چرس4.800کلو گرام وناجائزاسلحہ برآمد، مقدمات درج 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں سب انسپکٹر راجہ ظفر عباس نے سب انسپکٹر بلال احمد خان وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کالرہ سٹیٹ ناکہ بندی چیکنگ کے دوران کارنمبریRIX-5254میں سوار ملزمان محمد صفدر ولد محمد اکبر سکنہ چک موسیٰ اور احمد علی ولد محمد شیر سکنہ چک نمبر68شمالی کو گرفتارکرکے کارکے خفیہ خانوں سے چرس4.800کلو گرام برآمدکرلی ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ منشیات فروشی میں استعمال ہونے والی کارمتذکرہ بالا کو علیحدہ قبضہ پولیس میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔اسی طرح دیگر کاروائی میں ملزمان ثمر عباس ولد محمد نواز سکنہ حافظ کالونی سے پسٹل30بور، محمد عادل ولد محمد یوسف سکنہ خضر کالونی سے پسٹل30بور اور طاہر ولد شہادت سکنہ کوٹلی اعوان سے پسٹل30بوربرآمدکرکے ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید کاروائی جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, July 21, 2020