تھانہ جھاوریاں، دومنشیات فروش گرفتار، 38لیٹر شراب برآمد

سرگودھا:تھانہ جھاوریاں پولیس کی کاروائی، دومنشیات فروش گرفتار، 38لیٹر شراب برآمد 
سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزارکی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں ظفر عباس  نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نقیب ارشد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے ملزمان محمد عمران ولد بشیر احمد سکنہ فیصل کالونی اور اشتیاق احمد ولد محمد شبیر سکنہ چک موسیٰ کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے 38لیٹر شراب برآمدکرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, September 3, 2020