تھانہ جھاوریاں کی جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کرنے والے سابقہ ریکارڈر کے خلاف کارروائی

سرگودہا: ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں کی جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کرنے والے سابقہ ریکارڈرکے خلاف کاروائی۔ خداداد عرف دادن جھاوری تیس دن کیلئے نظر بند
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیئر شیخ کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والے بدمعاشوں اور سابقہ ریکارڈر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں فاروق حسنات نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیاض احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ علاقہ میں دہشت کی علامت، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والے ملزم خداداد عرف داد ن ولد خضر حیات قوم جھاوری سکنہ جھاوریاں کو گرفتارکرکے تیس دن کیلئے حوالات جوڈیشل بھجوایا دیا ہے گرفتارملزم قبل ازیں قتل، اقدام قتل اور ناجائزاسلحہ کے گیارہ مقدمات میں چالان ہو چکا ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, January 26, 2020