تھانہ جھاوریاں پولیس کی کارروائی بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

سرگودہا:تھانہ جھاوریاں پولیس کی بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف کاروائی،گرفتارملزم سے 1400گرام چرس برآمد  
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں فاروق حسنات نے سب انسپکٹر محمد ریاض اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر سکندر حیات پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم افتخار احمد ولد صالح محمد سکنہ کالرہ جھاوریاں کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے چرس1400گرام برآمد کرلی ہے۔ گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔(ترجمان سرگودہا پولیس)

Saturday, January 11, 2020